عدالت کا ایک بار پھر عمران خان کا پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور پولیس نے رپورٹ پیش کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے فوٹو گرامیٹک اور پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے2 بار تحریری طور پر جبکہ ایک بار زبانی انکار کیا۔ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کررہے، تفتیش آگےکیسے بڑھے گی؟ استدعا ہےکہ عدالت یہ ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا حکم دے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تاخیر سے فوٹو گرامیٹک اور پولی گراف ٹیسٹ کرانا کیس کو مزید التوا میں رکھنے کے مترادف ہے لہٰذا استدعاہےکہ عدالت پولیس کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر