فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور اسٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو سراہا۔آرمی چیف نے بھارتی پروپیگنڈا مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے ناقابل تسخیر کردار کو ’’آہنی دیوار‘‘ قرار دیا۔شرکا نے اس فیصلہ کن دور میں قوم کی رہنمائی کرنے والی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و قربانی اور پاکستانی عوام کی پختہ حب الوطنی کو سراہا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر