پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرداریوسف کا کہنا تھاکہ پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ79ہزار تھا، سرکاری اسکیم کے تحت وزارت مذہبی امور سارے کام سرانجام دیتی ہے، دو بار سعودی عرب گیا اور سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی، حج پالیسی کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد ہوا، حج کا 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کیلئے ہے لیکن نجی شعبے میں بروقت اقدامات نہیں ہو سکے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، نجی شعبے میں آپریٹرز نے تاخیر سے کام لیا، سعودی حکومت نے نجی شعبے کو 14فروری تک 25 فیصد رقم جمع کرنےکی ہدایت کی تھی، پھر سعودی عرب نے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی، دوسری مہلت کو بھی نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ جب ہمیں معاملےکی خبر ہوئی تو سعودی حکام کو مزید مہلت کی درخواست کی، سعودی حکومت کی پالیسی نہ صرف پاکستان پوری دنیا کیلئے ہوتی ہے، میں نے اس متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا، ہماری درخواست پر نجی شعبے کو دس ہزار کا کوٹہ دیا گیا اور رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی اپنا کام کررہی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر مذہبی امور کے مطابق 31 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم نے سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کیے ہیں، سرکاری حج کوٹے پر جانے والے عزیزیہ میں رہائش پذیرہیں، عازمین کوسہولتیں فراہم کرنےوالی کمپنیوں کومکمل انتظامات کی ہدایت کی ہے اور کوشش ہے سب کو ایک جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر