اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرگولن غزہ میں نہتے شہریوں اور بچوں کے قتل وعام پر پھٹ پڑے۔

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرگولن نے حال ہی میں کی گئی پریس کانفرنس میں اسرائیلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسرائیل بچوں کو شوقیہ قتل کررہا ہے۔دوسری جانب ایک انٹرویو میں ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری فوجی حملوں پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت اور ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کردینے جیسے اقدامات اسرائیل کو دنیا کی نظر میں عالمی سطح پر ایک الگ تھلگ ریاست بناسکتے ہیں۔ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ ایک سمجھدار ملک عام شہریوں کے خلاف جنگ نہیں کرتا، بچوں کو تفریح کے طور پر قتل نہیں کرتا اور بڑے پیمانے پر آبادی کی نقل مکانی جیسے اقدامات میں ملوث نہیں ہوتا۔گولن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل اب بھی جنگ بندی نہیں کرتا توعالمی سطح پر اسرائیل کا بھی جنوبی افریقا کی طرح بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر