پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے، یہ امر قابل افسوس ہے کہ جان بولٹن کا بیان راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد سامنے آیا، راج ناتھ سنگھ ایک ہندو انتہاپسند تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، راج ناتھ سنگھ پاکستان کے خلاف بار بارجارحیت کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول راج ناتھ سنگھ جیسے افرادکے ہاتھ میں ہے، درحقیقت عالمی برادری کو زیادہ تشویش اس پر ہونی چاہیے، راج ناتھ سنگھ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف شدید تعصب رکھتے ہیں، وہ خود کو حد سے بڑھا کر دیکھنے کے فریب میں مبتلا ہیں، بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی جوہری تحفظ سے متعلق جائز خدشات کو جنم دیتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹ کے تسلسل نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے، بھارت میں حساس جوہری مواد کی چوری اور اسمگلنگ کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر