چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کے ساتھ ہونیوالی تلخی پر وضاحت پیش کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ٹی اے کی جانب سے چیئرمین حفیظ الرحمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے پسماندہ علاقوں کے اجلاس میں غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی قسم کی بے ادبی یا غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیڑ ایمل ولی خان کی واپسی پر ان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم اگر اس سے کسی کو غیر ارادی طور پر رنچ پہنچا ہو تو وہ معزز کمیٹی کے روبرو اس پر پہلے بھی معذرت کر چکے ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وہ سینیٹر ایمل ولی خان اور ان کے خاندان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام سینیٹرز کا احترام کرتے ہیں۔حفیظ الرحمان کا کہنا تھا ان کی ادارہ جاتی کارکردگی اور اقدامات کا ریکارڈ خود گواہ ہے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر مہم ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، اب اس معاملے میں برد باری اور قومی مفادات کے پیش نظر مثبت اور تعمیری رویے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر