اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ائیر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد اور ممبئی کی پروازیں پاکستانی حدود چھوڑ کر طویل فاصلہ اختیار کرکے منزل تک جاتی ہیں جب کہ ائیر فرانس کی دیگر ممالک کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کرتی ہیں۔کشیدگی کے دوران سوئس ائیر، لفتھانزا، برٹش، امارات اور کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستانی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا اور تمام غیرملکی ائیر لائنز کی پروازیں طویل روٹ سے امرتسر، دہلی، ممبئی اور احمد آباد جاتی تھیں۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر کے بعد غیرملکی ائیرلائنز کی پاکستان سے اوور فلائنگ معمول پر آچکی ہے جس کے تحت سوئس، لفتھانزا، برٹش، اتحاد، امارات نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔بھارت سمیت مختلف ممالک کیلئے ان بڑی ائیر لائنز کی پروازیں پاکستان کے اوپر سے گزرتی ہیں مگر بھارتی ائیر لائنز کی طرح ائیر فرانس پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کرکے طویل فاصلے اختیار کررہی ہے، جس سے ائیر فرانس کی ان پروازوں پر ایندھن کے لاکھوں ڈالر کے اضافی اخراجات ٓآرہے ہیں۔
رافیل گرنے کا رنج، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سے مسلسل گریز



