دنیا کے امیر ترین شخص نے ڈالر کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار وارن بفیٹ نے برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس سے اپنے ممکنہ آخری خطاب میں امریکی ڈالر کے مستقبل سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، انہوں نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ انہیں سب سے زیادہ تشویش کرنسی کے حوالے سے ہے، نہ کہ اسٹاک مارکیٹ یا رئیل اسٹیٹ کے بارے میں۔

وارن بفیٹ، جو 94 برس کے ہو چکے ہیں، کا کہنا تھا کہ امریکہ کی موجودہ مالیاتی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں مستقبل میں ڈالر کی قدر میں خطرناک حد تک کمی کا سبب بن سکتی ہیں۔ ان کے مطابق، یہ صورتحال عالمی معیشت کے لیے عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ نے مالیاتی نظم و ضبط اختیار نہ کیا اور اپنی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں نہ کیں تو امریکی کرنسی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔ ان کے بقول، کسی بھی کرنسی میں سرمایہ رکھنا ایک بڑا رسک بن جاتا ہے جب اس کرنسی کے پیچھے موجود ریاست خود اسے کمزور کرنے پر تُلی ہو۔

اس اجلاس کے دوران بفیٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کی، بالخصوص امپورٹس پر لگائے گئے بھاری ٹیکسز کے حوالے سے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی پالیسیوں کو بطور ہتھیار استعمال کرنا کسی بھی معیشت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے حوالے سے بفیٹ نے کہا کہ طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے اسٹاک مارکیٹ ایک بہتر انتخاب ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹاکس وقت کے ساتھ دیگر سرمایہ کاری ذرائع کے مقابلے میں بہتر منافع دیتے ہیں، جبکہ رئیل اسٹیٹ بعض اوقات پیچیدہ اور محدود صورتحال کا شکار ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب معاملات خراب ہوں۔

وارن بفیٹ کے ان خیالات نے عالمی مالیاتی حلقوں اور سرمایہ کاروں کو چونکا دیا ہے، کیونکہ امریکی ڈالر عالمی تجارت اور معیشت کا بنیادی ستون ہے۔ اگر اس کی قدر میں کمی واقع ہوئی تو عالمی منڈیوں میں شدید غیر یقینی صورتحال جنم لے سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم
نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے جنوری سے چہرے کی شناخت لازمی
پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنےکا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر