اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ایک غیر مرکزی مالیاتی پلیٹ فارم ہے — نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے، اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو تیز کیا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف (امریکی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے)، اور چیس ہیرو شامل تھے ، انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، نائب وزیر اعظم، وزیر اطلاعات، اور وزیر دفاع شامل تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے، اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو باضابطہ بنانا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان کا متحرک رویہ اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ وہ مالیاتی جدت کی نئی لہر کو اپنانے کے لیے پُرعزم ہے، حکومت جلد ہی کرپٹو سے متعلق جامع قانونی پالیسیوں کے اعلان کا ارادہ رکھتی ہے، جو پاکستان کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کرپٹو مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر مزید مضبوط کرے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان ملاقات کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، اس ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ، کونسل کے سی ای او، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین ایس ای سی پی اور وفاقی سیکریٹری برائے آئی ٹی شامل تھے، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تعاون کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں شراکت داری شامل ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

ان میں بلاک چین مالیاتی مصنوعات کی جانچ کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکسز کا آغاز، ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پروٹوکولز کو فروغ دینا، جائیداد اور اشیا جیسی حقیقی دنیا کی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لینا، ترسیلات زر اور تجارت کے لیے اسٹیبل کوائنز کے استعمال کو بڑھانا، اور بلاک چین انفراسٹرکچر اور عالمی ریگولیٹری رجحانات پر اسٹریٹجک مشاورت فراہم کرنا شامل ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق معاہدوں پر دستخط کے تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایاجاچکا، پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت موقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو پر پیش رفت کی، پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش موقع ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے کا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو خوش آمدید کہتے ہیں، جبکہ شریک چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل زیک ویٹکوف نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

یاد رہے کہ 7 اپریل کو بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کیا گیا تھا۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور ویب 3 (Web3) کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا تھا کہ وزارت خزانہ کے تحت قائم کردہ پاکستان کرپٹو کونسل اس ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کر رہی ہے، سی زیڈ کی تقرری ایک جرات مندانہ نئے دور کا آغاز ہے، جہاں پاکستان سنگاپور، دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی صف میں کھڑا ہو کر Web3 کے لیے تیار ایک ترقی پسند قوم بننے جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم
نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے جنوری سے چہرے کی شناخت لازمی
پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنےکا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر