خود پر ہونیوالے حملے میں کون ملوث تھا؟ کھیئل داس کوہستانی کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)‎کھیئل داس کوہستانی سے صحافی نے سوال کیا کل جو آپ پر حملہ ہوا تھا، تو آپ کیا سمجھتے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے؟ جس پر وزیر مملکت کا کہنا تھا میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی اس میں شامل ہے، میں سمجھتا ہوں پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے اس طرح کے ہتھکنڈے کبھی نہیں کیے۔کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا جن لوگوں نے حملہ کیا، ان کے جھنڈے اور چہرے سامنے تھے جو سب نے دیکھے، اس حملے کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ بھی ہوا ہے، یہ پتا لگا ہے کہ کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا ہم پرامن لوگ ہیں، ہم امن کی بات کرتے ہیں، ہم تعمیر، ترقی، خوشحالی اور پاکستان کی بات کرتے ہیں، ہم صوبے کے حقوق کی بھی بات کریں گے، پاکستان ہم سب کا ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائی، ہمیں اپنے کام سے نہیں روک سکتی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر