امریکہ اضافی ٹیکس منسوخ کرے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اضافی ٹیکس کی غلط روایت کو مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے باہمی احترام اور مساوی بات چیت سے اختلافات کو حل کرنے کے درست راہ پر واپس آنا چاہیے۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے کمپیوٹرز، اسمارٹ فونز، سیمی کنڈکٹر پیداواری آلات اور انٹیگریٹڈ سرکٹس جیسی کچھ مصنوعات کو اضافی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، چین اس اقدام کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ اضافی ٹیکس کے اپنے غلط طرز عمل کی درستگی کے لئے یہ ایک چھوٹا سا قدم اٹھا یا ہے ۔ اضافی ٹیکس ایسا اقدام ہے جو امریکی مسائل حل نہیں کرسکتا ،البتہ یہ عالمی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچا کر کاروباری اداروں کی معمول کی پیداوار اور آپریشن میں خلل اور لوگوں کی روزمرہ کھپت متاثر کرسکتا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین۔امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر چین کا مئوقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا اور نہ ہی تحفظ پسندی کی کوئی گنجائش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری اور مقامی فریقین کی معقول شکایات سنجیدگی سے سنے اور غلط کاموں کو درست کرنے کے لئے ایک بڑا قدم اٹھائے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر