عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پہلا دور ختم، بات چیت مثبت رہی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مسقط میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں ایرانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔امریکی وفد کی قیادت امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کا اختتام ہوگیا اور امریکا کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی امریکی مذاکرات کاروں نے چند منٹ براہ راست بات کی اور فریقین نے مزید بات چیت اگلے ہفتے کرنے پر اتفاق کیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم ہوگیا، بات چیت تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی، بات چیت ختم ہونے سے پہلے ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مختصر بات ہوئی۔مذاکرات سے قبل ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ ایران سنجیدگی کے ساتھ بات چیت میں شریک ہو رہا ہے، ایران مساوی بنیاد پر منصفانہ اور باعزت معاہدے تک پہنچنےکاخواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا فریق بھی اسی نیت سے آئے تو ابتدائی مفاہمت ممکن ہے جو مذاکرات کی راہ ہموار کرےگی، امریکا کی طرف سے مناسب رضامندی ظاہرہوئی تو مستقبل میں مزید بات چیت کاراستہ بھی ہموارہوسکتا ہے، یہ مذاکرات بالواسطہ ہیں اور ہمارے نقطہ نظر سےصرف جوہری مسئلے کے بارے میں ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ایرانی عوام کے مفاد کو یقینی بنانے والے معاہدے تک پہنچنے کیلئے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ بات چیت طویل ہونےکی توقع نہیں ہے اور بات چیت کے پہلے دور میں ابتدائی انڈراسٹینڈنگ ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر