امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر