افغان طالبان نے بگرام ائیربیس امریکا کے حوالے کرنے کی تردید کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) افغان میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کردیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوجی طیارے بشمول ایک سی 17طیارہ مبینہ طور پر فوجی سازوسامان اور سینئر انٹیلی جنس حکام کو لے کربگرام پہنچا ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خیال رہے کہ دو دہائیوں تک افغانستان میں امریکا اور نیٹو افواج کا اہم فوجی مرکز رہنے والا بگرام ائیربیس اگست 2021 میں امریکی انخلا کے بعد طالبان کے کنٹرول میں آگیا تھا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے انخلا کے وقت چھوڑا گیا اسلحہ اور بگرام ائیر بیس واپس لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا امریکا کو بگرام ائیربیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا، بگرام انتہائی اہم ائیر بیس ہے، بگرام ائیر بیس چین پر نظر رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے، ہم بگرام ائیر بیس افغان طالبان سے واپس لیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر