سعودی عرب: عازمین کے مقررہ مدت سے زائد قیام کی اطلاع نہ دینے والی کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والوں کمپنیوں اور اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ’ اگر کوئی حاجی یا معتمر مملکت میں اپنے قیام کی اجازت سے زائد قیام کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی جائے، خلاف ورزی کی صورت سروس کمپنیوں اور اداروں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ‘ فیصلے کے مطابق مقررہ مدت کے اختتام کے بعد کسی حاجی یا معتمر کے روانگی کی اطلاع نہ دینے والی حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو 26600 ڈالر یا ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روانگی کی تاریخ کی خلاف ورزی کرنے والے حجاج اور معتمرین کی تعداد بڑھنے پر ان جرمانوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ انتباہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے رواں حج سیزن کے دوران سامنے آیا ہے ۔دوسری جانب سعودی حکام نے حج اور عمرہ زائرین کی حفاظت اور نظم وضبط کو یقینی بنانے کے لیےاصول و ضوابط کی سختی سے تعمیل کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر