شی زانگ نے غیر مادی ثقافتی ورثے کے 5ویں گروہ کے ورثاء کو تسلیم کر لیا

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں ثقافت اور سیاحت کے حکام نےعلاقائی سطح کے غیر مادی ثقافتی ورثہ (آئی سی ایچ)کے 101 نئے ورثاءکے ایک گروپ کو تسلیم کر لیاہے جس سے شی زانگ میں ورثا کی کل تعداد 1 ہزار790 ہو گئی ہے۔
شی زانگ کے علاقائی سطح کے آئی سی ایچ ورثاء کے5ویں گروپ میں لوک ادب، تبتی اوپرا، روایتی دستکاری، روایتی کھیل اور شعبدہ بازی جیسے مختلف شعبوں سے منتخب افراد شامل ہیں ۔
علاقائی ثقافت اور سیاحت کے محکمے کے آئی سی ایچ ڈویژن کے ایک اہلکار نم نے کہا کہ ورثاء کے 5ویں گروپ کو تسلیم کرنا خطے کے وراثتی نظام کو مضبوط اور بہتر بنائےگا اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پھیلاؤکو نئی توانائی بخشےگا ۔
سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ شی زانگ نے قومی، علاقائی، بلدیہ اور کاؤنٹی سطح پر مشتمل ایک 4 سطح کا آئی سی ایچ ڈائریکٹری سسٹم قائم کیا ہے،اس میں 2 ہزار 790 نمائندہ منصوبے شامل ہیں، ان میں 106 قومی سطح کے آئی سی ایچ منصوبے اور 117 قومی سطح کے آئی سی ایچ ورثاء نیز 620 علاقائی سطح کے آئی سی ایچ منصوبے اور 623 علاقائی سطح کے ورثاءشامل ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر