بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے چین سے 16 امریکی اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
وزارت کے ایک ترجمان نے جمعہ کےروز ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ جیسی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے برآمدی پابندی کا فیصلہ متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے تحت کیا گیا اور یہ ملک کے برآمدی کنٹرول قانون اور دوہرے استعمال کی اشیاء سے متعلق برآمدی کنٹرول ضابطوں کے مطابق ہے۔
بیان کے مطابق یہ امریکی ادارے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو چین کی قومی سلامتی اور مفادات کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کوئی بھی برآمد کنندہ مذکورہ بالا قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
چین نے 16 امریکی اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، وزارت تجارت



