بھارت میں جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق دموہ شہر میں قائم اسپتال میں ایک ماہ کے دوران 7 اموات کی اطلاعات نے علاقے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این جان کیم نامی ایک شخص نے کرسچن مشنری اسپتال میں ملازمت اختیار کی اور خود کو مشہور ماہر امراض قلب ظاہر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر جان کیم نے دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کی سرجری کی جو بعد میں دم توڑ گئے، جس کے بعد ڈاکٹر کے جعلی ہونے کا الزام لگایا گیا اور انتظامیہ نے تحقیقات شروع کی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر کا اصل نام نریندر وکرمادتیہ یادو ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلعی تفتیشی ٹیم نے بھی حرکت میں آتے ہوئے اسپتال سے تمام دستاویزات ضبط کرلیے اور معلوم ہوا کہ جعلی ڈاکٹر نے مشہور برطانوی ڈاکٹر سے ملتے جلتے جعلی دستاویزات جمع کرائے تھے جبکہ ملزم پر حیدرآباد میں درج ایک فوجداری مقدمہ سمیت متعدد تنازعات میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔اسی حوالے سے ایک وکیل اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ضلعی صدر دیپک تیواری نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 7 ہے، لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور اسی سلسلے میں وہ عدالت میں شکایت بھی درج کروا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر