150 سال پرانے کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں 150 سال پرانا کنواں موجود ہے جس کی صفائی میں لوگ مصروف تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی تقریبات میں ہونے والی مورتی وسرجن کی رسم کے لیے کنویں کی صفائی کیلئے اترے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ دلدل میں پھنس گئے، جنہیں بچانے کیلئے مزید 3 افراد کنویں میں کودے لیکن وہ بھی پھنس گئے اور کنویں میں زہریلی گیس ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے تمام افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کی مدد حاصل کی گئی اور 4 گھنٹوں کی محنت کے بعد تمام افراد کی لاشیں کنویں سے نکالی گئیں۔مزیدبراں 8 افراد کی موت پر ریاستی حکومت نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کی مدد کیلئے فی کس 4 لاکھ روپے دیے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر