خیبرپختونخوا سے کسی افغان مہاجر کو زبردستی نہیں نکالیں گے، وزیراعلیٰ کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغان مہاجرین سے متعلق ہماری روایات بھی ہیں، عزت سے جو افغان مہاجرین جانا چاہتے ہیں انہیں وسائل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو کسی بھی صورت ایسے نکالنے کے خلاف ہیں، خیبرپختونخوا سے کسی افغان مہاجر کو زبردستی نہیں نکالیں گے۔دوسری جانب حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کیخلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے جس کے بعد افغان سٹیزن کارڈکےحامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔راولپنڈی پولیس ذرائع کے مطابق پچاس سےزائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیاگیا ہے، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کارڈ ہولڈر خاندانوں کوبھی تحویل میں لےکرکیمپ منتقل کیا جائے گا اور آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کی 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی اور حکومت نے گزشتہ روز سے ان کی بےدخلی کے عمل کا آغاز کردیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے باعث یہ عمل یکم اپریل کو شروع نہیں ہو سکا تھا لیکن اب ملک بھر میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔جیو نیوز کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 21 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں جبکہ وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق 14 لاکھ افغان مہاجرین قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں اور 8 لاکھ افغان شہری ایسے ہیں جو ’افغان سٹیزن کارڈ‘ رکھتے ہیں لیکن ان کے قیام کو اب غیر قانونی تصور کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران:سابق پاسداران کمانڈر محسن رضائی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ مقرر
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر