نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپے 90 پیسے سستی کر دی گئی۔نیپرا کے مطابق جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی مزید 3 روپے 2 پیسے سستی اور کراچی کے سوا ڈسکوز صارفین کیلئے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 46 پیسے سستی کر دی گئی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اپریل، مئی اور جون کے بجلی بلوں میں ہر ماہ صارفین کو ایک روپے 90 پیسے کا یہ ریلیف منتقل کیا جائے گا، مجموعی طور پر اس سے بجلی صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔نیپرا کے مطابق یہ ریلیف صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔جیو نیوز کو موصول سرکاری دستاویز کے مطابق بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41 روپےکمی کی گئی ہے۔گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سےکم کرکے 37.64 روپےکردی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد فی یونٹ بجلی71.06 روپے سے62.47 روپے ہوگئی ہے



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر