چین کے نان جنگ نے جائیداد مارکیٹ کے فروغ کے لیے گھروں کی دوبارہ فروخت پر پابندیاں اٹھا لیں

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے صدر مقام نان جنگ نے اعلان کیا ہے کہ جائیداد کے شعبے کی مستحکم اور مثبت ترقی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کے دوران وہ گھروں کی دوبارہ فروخت پر عائد پابندیاں مکمل طور پر اٹھا رہا ہے ۔
نان جنگ میونسپل بیورو آف ہاؤسنگ سیکیورٹی اینڈ رئیل اسٹیٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیانگ ہائی چھن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سوموار سے نافذ ہونے والے اس فیصلے کے مطابق تجارتی مکانات کو دوبارہ فروخت کے لیے اس وقت درج کیا جا سکتا ہے جب مالک جائیداد کی ملکیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لے، اس اقدام کا مقصد رہائشیوں کی مختلف رہائشی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنا اور گھروں کی اپ گریڈیشن کو آسان بنانا ہے۔
شہر نے مئی 2017 میں مکانات کی دوبارہ فروخت پر پابندیاں عائد کی تھیں جس میں مالکان کو اپنے جائیداد کی ملکیت کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے 3 سال کے دوران اپنے گھروں کی دوبارہ فروخت سے منع کیا گیا تھا تاکہ قیاس آرائی کی روک تھام کرتے ہوئے مقامی مارکیٹ کو مستحکم کیا جا سکے۔
جیانگ نے کہا کہ اپنی رہائش کو بہتر کرنے کی خواہش رکھنے والےگھروں کے خریداروں کی حمایت کے لیے شہر کے حکام ہاؤسنگ ٹریڈ-ان اسکیم کو بھی بہتر کرتے ہوئے وسعت دیں گے ۔
یہ اسکیم حکومت اور ڈویلپر کی سبسڈیز، مالیاتی اداروں کی حمایت اور رئیل اسٹیٹ بروکرز کی مدد سے معاونت حاصل کرے گی۔ پہلے مرحلے کے طور پر حکام 10کروڑیوآن (تقریباً 1کروڑ39 لاکھ امریکی ڈالر) کی سبسڈیز مختص کریں گےجس میں اضافی ڈویلپر کی قیادت میں پروموشنز شامل ہوں گی تاکہ گھروں کی بہتر خریداریوں کو فروغ دیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر