روبوٹک مچھلی کی مچھلیوں کی افزائش کے عمل میں مدد کی فراہمی

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں نیشنل انو ویشن سینٹر فار ڈیجیٹل فشری میں 2 روبوٹک مچھلیاں چمکدار دھاتی سطح کے ساتھ ایک افزائش ٹینک میں خوبصورتی سے تیر رہی ہیں،اس عمل سے مچھلیوں کی افزائش کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے کٹنگ-ایج تحقیق کی نمائش ظاہر ہوتی ہے۔
چائنہ زرعی یونیورسٹی (سی اے یو) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لیو جن کن نے کہا کہ یہ ہماری تیار کردہ روبوٹک ٹونا اور روبوٹک ڈولفن ہیں، یہ تیراکی کی مختلف خصوصیات پیش کرتی ہیں لیکن ان کا بنیادی مقصد صرف مچھلیوں کی افزائش میں مدد کرنا ہے۔
لیو ایک زیر آب بائیونک روبوٹکس ٹیم کا حصہ ہیں جو مچھلیوں کی افزائش کے محنت طلب کاموں کو آسان بنانے کے لیے وقف ہے۔
20 سال سے زائد تجربہ کے حامل ٹیم کے ایک اور رکن وی یاؤگوانگ نے کہا کہ ہم مچھیروں کا کام آسان بنانا چا ہتے ہیں۔ وی نے یاد کرتے ہوئے بتا یا کہ کیسے مچھیرے وسیع سمندری فارمز کا معائنہ کرتے تھے، جہاں غوطہ خور سمندری مچھلیوں کی افزائش کے لئے 400 میٹر قطر کے نیٹ کیج کا معائنہ کرنے میں3 سے 4 دن صرف کرتے تھے، یہ عمل وقت طلب ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگا بھی تھا۔
ان چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے ٹیم نے زیر آب روبوٹس سے مدد حاصل کی جو مچھلیوں اور نیٹ کی نگرانی کے لیے سینسر سے لیس ہیں۔ ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا پہلا روبوٹ پورے 400 میٹر قطر کے نیٹ کیج کا معائنہ صرف 4 گھنٹے میں کرتا تھا جو دستی عمل کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری ہے۔
لیو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تاہم ٹیم کو جلد ہی ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جو کہ مچھلیوں کے دباؤ کا ردعمل تھا، مچھلیاں آسانی سے دباؤ میں آ جاتی ہیں اور اگر روبوٹ بہت قریب آ جائیں تو وہ پانی سے چھلانگ لگا دیتی ہیں ۔
لیو نے کہا کہ خلل کو کم کرنے کے لیے ٹیم نے ایک بائیونک مچھلی ڈیزائن کی جو چھوٹی اور زیادہ ہموار ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے حیاتیاتی ماحول کے ساتھ بغیر کسی خلل کے ضم ہو جاتی ہے،جب ہماری روبوٹ مچھلی تیرتی ہے تو زندہ مچھلیاں اکثر ان کے پیچھے چلتی ہیں جس سے ایک قدرتی حرکیات پیدا ہوتی ہے جہاں بڑی مچھلیاں چھوٹی مچھلیوں کی رہنمائی کرتی ہیں ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر