زیلنسکی امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے سے “پیچھے ہٹنے” کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی امریکہ کے ساتھ نایاب معدنیات کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں “مسائل” کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں زیلنسکی نایاب معدنیات معاہدےسے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو بڑے اور بہت بڑے ہوسکتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نایاب معدنیات کی حوالگی کا معاہدہ پہلے ہی ہو چکا ہے تاہم اب زیلنسکی دوبارہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔ وہ نیٹو کا رکن بننا چاہتے ہیں ۔ اچھا ہے لیکن وہ کبھی بھی نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے۔
وہ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں، اس لئے اگر وہ معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔
ٹرمپ نے 20 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ یوکرین کے ساتھ نایاب معدنیات کے معاہدے پر “بہت جلد” دستخط ہوجائیں گے۔ اس معاہدے پر ابتدائی طور پر فروری کے آخر میں واشنگٹن میں دستخط ہونا تھے تاکہ امریکہ کو یوکرین کے معدنی وسائل کا کنٹرول حاصل ہوسکے تاہم وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد اس میں تاخیر ہوئی۔
زیلنسکی نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ یوکرین کو واشنگٹن کے مجوزہ معدنیات کے معاہدے کا ایک نیا مسودہ موصول ہوا ہےجس کا متن پہلے کے لائحہ عمل معاہدے سے “یکسر مختلف” ہے جس پر وہ ٹرمپ کے ساتھ دستخط کرنے والے تھے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر