بھارت: سرکاری بحالی مرکز سے مضر صحت کھانا کھاکر 4 معذور بچے ہلاک، درجن سے زائد بیمار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں قائم سرکار کے تحت چلنے والے معذور بچوں کے بحالی مرکز سے مضر صحت کھانا کھا کر درجن سے زائد بچے بیمار ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بحالی مرکز میں ذہنی معذور بچوں کا علاج کیا جاتا ہے جہاں 20 سے زائد بچے زیر علاج تھے، بچوں نے رات کا کھانا کھایا جس کے بعد ان کی حالت بگڑنا شروع ہوگئی جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھانا کھانے سے 4 بچوں کی موت واقع ہوگئی جن میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں اور ان کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والے بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج دی گئی ہیں جبکہ تفتیش کیلئے کھانے کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 20 بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے ہیں جبکہ اسپتال میں داخل 16 بچوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر