امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے’کافر’ کے ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے گزشتہ دنوں ریاست ہوائی میں واقع جوائنٹ بیس پرل ہاربر-ہکَم کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو دیکھا گیا جس پر عربی زبان میں ’كافر‘ لکھا تھا۔پیٹ ہیگستھ کے اس ٹیٹو کی تصویر نے ایک نئی بحث اور تنازعے کو جنم دیا جس کے بعد ان پر اسلامو فوفیا کو فروغ دینے کے الزامات لگ رہے ہیں۔اس حوالے سے امریکی مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیٹو کو ’مسلم دشمنی‘ کا نشان قرار دیا۔کونسل نے کہا کہ عربی لفظ’کافر’ جو بنیادی طور پر ایسے شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جو جان بوجھ کر بنیادی الٰہی سچائیوں کو چھپاتا ہے یا اس سے انکار کرتا ہے کا ٹیٹو اپنے جسم پر لکھنا مسلم دشمنی اور ذاتی عدم تحفظ دونوں کی علامت ہے۔امریکی وزیر دفاع بازو پر بنی اس ٹیٹو کی تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر سخت ردعمل دیا۔ایک فلسطینی صارف نیردین کسوانی نے لکھا ‘ہیگستھ نے کافر ٹیٹو بنوایا ہے، ایک صلیبی نعرہ ہے اور یہ صرف ایک ذاتی انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ امریکی جنگوں کی نگرانی کرنے والے شخص کی طرف سے اسلامو فوبیا کی واضح علامت ہے’۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر