ایکنک نے 1275 ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے 25 مارچ کے اجلاس میں 1275 ارب روپے کے 13 منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان میں ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس میں پاکستان ریلوے کی جانب سے زیادہ گنجائش والی ویگنوں اور مسافر کوچز کی خریداری، پاکستان کے آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ منصوبے اور سڑک کے کئی بڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ سندھ سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کے پہلے مرحلے کےلیے نظر ثانی شدہ لاگت 88.4 ارب روپے کی منظوری دی گئی، اس منصوبے کا مقصد صوبے میں سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور نکاسِ آب کے نظام کی بحالی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکنک نے لاہور، ساہیوال اور بہاولنگر موٹر وے منصوبے کےلیے 436 ارب رو پے کی بھی منظوری دی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر