‘امریکا کیساتھ بالواسطہ مذاکرات ہو سکتے ہیں’، ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 12 مارچ کو ایران کو خط بھیجا تھا، اس خط کے مندرجات کو سرکاری طور پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔البتہ ٹرمپ کے مطابق اُنہوں نےایران سے نئے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی درخواست کی تھی۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے دو طرح سے نمٹا جاسکتا ہے، ایک راستہ تو عسکری ہے اور دوسرا یہ کہ معاہدہ کیا جائے، میں معاہدہ کرنا چاہوں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ایران کی جانب سے فوراً اس خط کا جواب نہیں دیا گیا تھا۔تاہم اب ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرمپ کے جوہری مذاکرات کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس سرکاری جواب میں ایک خط شامل ہے جس میں موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط کے حوالے سے ایرانی نقطہ نظر کو واضح کیا گیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا ایران کی جانب سے یہ خط عمان کے حوالے کیا گیا ہے، جو اس معاملے میں ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اعلیٰ حکام کو لکھے گئے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر