متحدہ عرب امارات میں 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے متعارف کروایا گیا نیا نوٹ کاغذ کی بجائے پالیمر سے تیار کیا گیا ہے اور جدید ترین ڈیزائن اور سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے۔نئے نوٹ میں اسپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام ممکن ہوسکے۔نئے نوٹ کو سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں تیار کیا گیا ہے جس کے سامنے کی جانب اُم القیوین کا تاریخی قلعہ دکھایا گیا ہے جبکہ نوٹ کے پیچھے فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر موجود ہیں۔نوٹ پر بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں، تاکہ بصارت سے محروم افراد بھی اس کی مالیت آسانی سے شناخت کر سکیں۔متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مطابق نئے نو ٹ کے ساتھ 100 درہم کا پرانا نوٹ بھی قابل استعمال ہوگا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر