وزیر ریلوےکا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سےکوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس ٹرین سروس جمعہ کے روز سے چلائی جائےگی، مسافروں کو سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔انہوں نےکوئٹہ سےکراچی کے لیے بولان میل بھی روزانہ کی بنیادپر چلانے کااعلان کیا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملےکا واقعہ بہت افسوسناک تھا، سکیورٹی اداروں نے فوری رسپانس دیا، خودکش بمباروں کو قابو کیا، یہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی معراج تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ڈی ایس اور پوری ٹیم کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ٹریک کی بحالی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے سکیورٹی کے ایشوزہیں، ریلوے اسٹیشنوں میں اسکینر نہیں ہیں، دیگر مسائل ہیں، ریلوے پولیس میں 500 لوگوں کی تعیناتی کی جائےگی اور اس کے علاوہ 1000لوگ بھرتی کریں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چلنے والی ٹرینوں کی تعداد کو 2003,2004کی پوزیشن پر لائیں گے، ان شاء اللہ ہم نے مسافروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر