غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 61 شہادتیں، آسکر ایوارڈ جیتنے والا فلسطینی ڈائریکٹر بھی گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کا محاصرہ کرلیا جس کے باعث ہزاروں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے جب کہ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا اور غزہ جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔دوسری جانب مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم بے نقاب کرکے آسکر جیتنے والے فلسطینی ڈائریکٹر حمدان بلال پر نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا۔تشدد سے حمدان کے سر اور پیٹ پر زخم آئے، الخلیل کے علاقے میں اس واقعے کے عینی شاہد 5 امریکی یہودی کارکن ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق فوجی وردی پہنے 15 کے قریب مسلح آباد کاروں نے حمدان پر حملہ کیا اور مارپیٹ کی، حمدان کے گھر میں گھس کر بھی تشدد کیا گیا جہاں فرش پر خون موجود تھا۔ساتھی ہدایتکار یووال ابراہم کے مطابق حمدان کو ایمبولینس میں منتقل کیا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دھاوا بول پر حمدان کو اتار لیا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔واضح رہے کہ حمدان نے یہودی فلم سازوں کے ساتھ مل کر مغربی کنارے میں فلسطینی آبادیوں پر حملوں اور جبری بیدخلی کے واقعات پر ڈاکیومینٹری NO OTHER LAND بنائی جسے اس سال آسکر سے نوازا گیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر