زبردستی کی شادی، 22 سالہ نوبیاہتا دُلہن نے دوست کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع اورایا میں 22 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کروایا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ پرگتی یادو اور انوراگ یادو گزشتہ 4 سال سے تعلق میں تھے لیکن فیملی کی جانب سے ان کا رشتہ کرنے کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی اور پرگتی کی شادی رواں ماہ کی 5 تاریخ کو دلیپ نامی شخص سے زبردستی کروادی گئی۔پولیس نے بتایا کہ 19 مارچ کو دلیپ کھیتوں میں زخمی حالت میں پایا گیا جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے جسم پر متعدد فائرنگ کے زخم پائے گئے تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق دلیپ کے بھائی کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی اور تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی اور اس کے دوست کی شادی کے بعد ملاقات نہ ہوسکی تو خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اس نے راماجی چوہدری نامی اجرتی قاتل کو واردات کے لیے 2 لاکھ روپے دیے۔پولیس نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر بائیک بھی برآمد کرلی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر