23 سالہ فلسطینی صحافی جس نے خط میں اپنی شہادت کی پیشگوئی کردی تھی، خط میں مزید کیا لکھا تھا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمزفلسطینی صحافی انس الشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ساتھی حسام کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ یہ حسام کا آخری پیغام تھا جو اس نے اپنی شہادت کے بعد دنیا کو بتانے کا کہا۔23 سالہ حسام شبات نے اپنی زندگی میں ہی پیشگوئی کردی تھی کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ٹارگٹ کرکے شہید کردیے جائیں گے۔
حسام کے آخری الفاظ:
اپنے آخری پیغام میں انہوں نے کہا ‘اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ مجھے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں شہید کردیا گیا ہے۔ جب یہ سب شروع ہوا، میں صرف 21 سال کا تھا اور ایک یونیورسٹی کا طالب علم تھا جس کے خواب کچھ اور ہی تھے’۔حسام شبات نے کہا تھا ‘گزشتہ 18 مہینوں سے میں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنے لوگوں کے لیے وقف کیا ہے۔ میں نے لمحہ بہ لمحہ شمالی غزہ کی ہولناکیوں کو دستاویزی شکل دی، دنیا کو وہ سچ دکھانے کا عزم کیا جس کو انہوں (اسرائیل) نے دفن کرنے کی کوشش کی، میں فٹ پاتھوں پر، اسکولوں میں، خیموں میں جہاں بھی جگہ ملتی وہاں سوتا تھا۔ ہر دن بقا کی جنگ تھی۔ میں نے مہینوں تک بھوک برداشت کی، پھر بھی میں نے اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھوڑا’۔اپنے آخری پیغام میں حسام نے کہا ‘خدا کی قسم میں نے بطور صحافی اپنا فرض ادا کیا، میں نے سچائی دکھانے کے لیے اپنا سب کچھ خطرے میں ڈالا اور اب آخر کار مجھے آرام نصیب ہوا، وہ آرام جس کے بارے میں میں گزشتہ اٹھارہ مہینوں سے نہیں جانتا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سرزمین فلسطین ہماری ہے اور اس کا دفاع کرتے ہوئے اور اس کے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے جان دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا’۔انہوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا تھا ‘میں اب آپ سے کہوں گا کہ غزہ کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کریں، دنیا کو اس سے منہ موڑنے نہ دیں۔ لڑتے رہو، اپنی کہانیاں سناتے رہو، تب تک جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو جاتا’۔واضح رہے کہ الجزیرہ کے رپورٹر کے طور پر حسام نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے کچھ انتہائی ہولناک مناظر کو دستاویزی شکل دی۔ وہ نومبر 2024 میں اس وقت موت سے بال بال بچے تھے جب ان کے داخل ہونے کے فوراً بعد اسرائیلی فورسز نے ایک گھر کو نشانہ بنایا تھا۔ حسام 24 مارچ کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جو 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہید ہونے والے الجزیرہ کے کم از کم چھٹے صحافی ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر