ریکوڈک منصوبے سےکتنے ارب ڈالر حاصل ہونگے؟ معلومات اسٹاک ایکسچینج میں جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسٹاک ایکسچینج میں دی گئی معلومات کے مطابق ریکوڈک کے آپریٹر بارک گولڈ نے منصوبےکی فزیبلٹی مکمل کرلی ہے، ریکوڈک منصوبےکی کان کنی عمر37 سال پر محیط ہے، ریکوڈک منصوبے پر دو مرحلوں میں کام ہوگا، پہلے مرحلے میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ریکوڈک منصوبے سے 1.31 کروڑ میٹرک ٹن تانبہ حاصل ہوگا اور 1.79 کروڑ اونس سونا پیدا ہونےکی توقع ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دی گئی معلومات کے مطابق فی ٹن تانبہ تقریباً 9 ہزار 813 ڈالرکا ہے جب کہ فی اونس سونا تقریباً 3040 ڈالرکاہے۔ دونوں سے 37 سال میں 183ارب ڈالر مالیت کی دھاتیں اور تانبہ نکلےگا، اس میں سے تقریباً 91 ارب ڈالر بارک گولڈ کے ہوں گے، بلوچستان حکومت کا حصہ اندازاً 45 ارب ڈالر ہوگا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا 5.6 ارب ڈالر کے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ میں 8.33 فیصد شیئر ہوگا، ریکوڈک پروجیکٹ کے 2028 میں پہلے مرحلے سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہوگی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر