سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے حملے میں 45 سے زائد افراد ہلاک

خرطوم (شِنہوا) مقامی اداروں نے بتا یا ہے کہ سوڈان کے مغربی علاقے الفشر سے 210 کلومیٹر شمال میں واقع المالحہ میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے حملے میں 45 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے۔
آر ایس ایف کے جنگجوؤں نے بازاروں اور رہائشی علاقوں (المالحہ علاقے) میں اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔ الفشر میں مزاحمتی کمیٹیوں کی ہم آ ہنگی سے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ آرایس ایف کی اندھا دھند فائرنگ سے 45 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
سوڈانی ڈاکٹروں کے نیٹ ورک نے ایکس پر کہا کہ آر ایس ایف نے المالحہ علاقے سے 48 افراد کو “بڑے پیمانے پر قتل” کیا جبکہ حملے میں 63 دیگر زخمی ہوئے۔
تنظیم نے متنبہ کیا کہ آر ایس ایف کا دارفور کے لوگوں کا “بڑے پیمانے پر نسلی بنیادوں پر قتل عام” خطے میں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔
آر ایس ایف نے ابھی تک حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
آر ایس ایف نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے المالحہ علاقے پر قبضہ کرلیا ہے جہاں سوڈانی فوج سے منسلک مسلح دارفوری گروہوں پر مشتمل مشترکہ فورس کا ایک مرکزی کیمپ موجود ہے۔
سوڈان اور لیبیا کے درمیان اہم تجارتی راستوں پر کنٹرول کے سبب المالحہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ یہ شمالی دارفور ریاست کے صدرمقام الفشر کی سمت جانے والی ایک اہم گزرگاہ بھی ہے۔ یہ گزشتہ برس 10 مئی سے ایس اے ایف اور آر ایس ایف کے درمیان شدید جھڑپوں کے سبب میدان جنگ بنا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر