امریکا سے ‘ناپسندیدہ شخص’ قرار دیکر نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن پہنچنے پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا میں تعینات سابق جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول اپنی اہلیہ کے ہمراہ کیپ ٹاؤن ائیرپورٹ پر پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی، عوام اس قدر زیادہ تھی کہ انہیں باہر جانے کے لیے پولیس کی مدد لینی پڑی۔ابراہیم رسول نے اپنے استقبال کے لیے آنے والے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا مطلب آپ لوگوں کو بے عزت کرنا ہے لیکن جب آپ کو اس کے جواب میں عوام کی جانب سے ایسا والہانہ استقبال ملے تو میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے بیج کو اپنے لیے فخر سمجھ کر پہنوں گا۔ان کا کہنا تھا یہ ہماری خواہش نہیں تھی کہ ہم واپس آئیں لیکن ہم بغیر کسی افسوس کے واپس آئے ہیں، ہم امریکا مخالف پالیسیوں کی وجہ سے واپس نہیں آئے بلکہ ہمیں اپنے مفادات امریکا کی جھولی میں ڈالنے سے انکار کرنے پر بھیجا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کے لیے اہم ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو فکس کیا جائے کیونکہ ٹرمپ نے ہمارے ملک کو سزا دی ہے اور ہم پر امریکا مخالف پالیسیوں کا الزام عائد کیا ہے۔یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی تمام فنڈنگ بند کر دی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ جنوبی افریقا فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور ایران کو سپورٹ کر رہا ہے اور سفید فام لوگوں کے خلاف پالیسیاں مرتب کر رہا ہے۔جنوبی افریقا نے دسمبر 2023 میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں منظم نسل کشی کی درخواست دائر کی تھی جسے بعد میں 10 سے زیادہ ممالک نے اپنایا تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر ابراہیم رسول کو ملک چھوڑنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ رسول ابراہیم ایک امریکا اور ٹرمپ مخالف سیاستدان ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر