موسمیاتی آفات سے گزشتہ 5 دہائیوں کے دوران 20 لاکھ اموات اور 4300 ارب ڈالرز کا مالی نقصان ہوا، رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یہ انکشاف اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کی جانب سے عالمی موسمیاتی دن کے موقع پر جاری رپورٹ میں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 1970 سے 2021 تک موسمیاتی آفات سے دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد اموات ہوئیں جبکہ عالمی معیشت کو 4300 ارب سے زائد ڈالرز کا نقصان ہوا۔ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل پروفیسر Celeste Saulo نے بتایا کہ اگرچہ معاشی نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے مگر موسمیاتی آفات سے ہونے والے جانی نقصان میں کمی آئی ہے اور ہم زندگیاں بچانے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2024 میں پہلی بار دنیا کا درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جو موسمیاتی شدت میں اضافے کی نشاندہی ہے۔ڈبلیو ایم او کے مطابق گزشتہ 10 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین 10 سال ثابت ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بدقسمتی سے 2024 کا ریکارڈ آخری نہیں ہوگا اور درجہ حرارت میں معمولی اضافہ بھی ہماری زندگی اور روزگار کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق موسمیاتی شدت اور اثرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہیٹ ویوز کا دورانیہ اور شدت بڑھ رہی ہے، طوفان، سیلاب اور سمندری طوفان وغیرہ بھی زیادہ تباہ کن ہو گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار گزشتہ 8 لاکھ برسوں کے مقابلے میں سب سے بلند سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ سمندری درجہ حرارت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی ادارے نے ارلی وارننگ فار آل کے تحت 108 ممالک میں موسمیاتی وارننگ سسٹم کی ترقی کو سراہا،لیکن مزید اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ڈبلیو ایم اے نے کہا کہ کوئی بھی ملک تنہا موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا، موسمیاتی پیشگوئیوں کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے کے لیے حکومتوں، کاروباری اداروں اور برادریوں کے درمیان تعاون بڑھانے اور مالی وسائل میں اضافے کی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر