آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں آئی ایم ایف کے سربراہ ماہر بنچی نے کہا ہے کہ مارچ 2025ء کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے حتمی فیصلے میں فی الحال ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کے شعبے کیلئے لین دین کے ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔اس سے قبل، اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف نے اصولی طور پر 1 اپریل 2025 سے جائیداد کے خریداروں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں 2فیصد کمی پر اتفاق کیا ہے، بشرطیکہ اس کی تحریری منظوری آئی ایم ایف سے حاصل کی جائے۔اب آئی ایم ایف نے باضابطہ طور پر بیان دیا ہے کہ اس نے جائیداد کے لین دین پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر اتفاق نہیں کیا۔آئی ایم ایف نے پہلے ہی تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس کی شرح کم کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب اس نے ایف بی آر کی جائیداد کے شعبے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی کی آخری درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔دوسری جانب، پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں، لیکن پاکستان کو آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی کہ صوبے گندم کی خریداری میں مداخلت نہیں کرینگے۔آئی ایم ایف نے موجودہ 7ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت میں کلائمیٹ فنانس کو شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو کہ ریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے تحت پیش کی جائیگی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر