معاشی استحکام حاصل کرلیا، نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمان، عدلیہ اور انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام میں مصروف ہیں، حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہم اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قرار داد پاکستان لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے، آج پاکستان خود مختار مملکت اور ہم ایک آزاد قوم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کے قابل شہری ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت سے نئے جہان آباد کر رہے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور ایف سی بےمثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا آئیں! عہد کریں کہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے دن رات محنت کریں گے، قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل کرکے ملک کو ترقی یافتہ، عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر