23 مارچ تجدید عہدِ وفا کا دن، ملک کی فضائیں “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔یومِ پاکستان کی مناسبت سے مرکزی پریڈ ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری تھے، وزیراعظم شہباز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفیر اور وفاقی وزراء بھی پریڈ میں شریک تھے۔آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں کا مارچ پاسٹ ، جدید ترین جے ٹین سی کی فارمیشن نے لینیئرز بوم برسٹ ز کا مظاہرہ کیا ، جے ایف سیونٹین تھنڈر، ایف سولہ اور میراج طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کیا ، پاک فضائیہ کی شیردل فارمیشن نے فضا میں قومی پرچم کے رنگ بکھیرے ، آرمی اسکول آف میوزک کے پائپ اینڈ پرکشن بینڈ نے فضا میں زبردست دھنیں بکھیریں۔صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع، مسلح افواج کے سربراہان سمیت تقریب میں شریک مہمانِ خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔قبل ازیں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی دی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا، قومی اتحاد سے ہم معاشی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں، وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو سلام ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر