صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایف آئی اے نے دو روز قبل سینئر صحافی فرحان ملک کو پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اب انہیں4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔فرحان ملک کے وکیل نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس کارروائی کی ہے۔
فرحان ملک کی گرفتاری پر مذمت
دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ایمنڈ نے ایف آئی اے کی کارروائی کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے فرحان ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا پیکا قانون کو صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔پی ایف یو جے نے کہا کہ ایف آئی اے کا یہ اقدام آزادی اظہار کو دبانے کی کھلی کوشش ہے۔مزید برآں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا جمہوریت کی نفی ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر