اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےلبنان کے مختلف علاقوں پر تقریباً 15 حملےکیے ہیں جن میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ لبنان پر حملوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں میں لبنان پر مزید حملےکیے جائیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج صبح لبنان سے اسرائیل پر تین راکٹ فائرکیےگئے، اسرائیلی فوج نے راکٹ حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ بھی کیا۔حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں پر رد عمل میں کہا ہےکہ اسرائیل پر راکٹ حملے میں حزب اللہ کا کوئی ہاتھ نہیں،لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہے ہیں۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل راکٹ حملےکا بہانہ بنا کر لبنان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب غزہ میں بم باری سے 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ پانچ روز میں شہدا کی تعداد 630 سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔اقوام متحدہ انسانی امور ایجنسی نے غزہ کی بدترین انسانی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر