26نومبرکے احتجاج میں گرفتار 113 پی ٹی آئی کارکن راہداری ریمانڈ پراسلام آباد پولیس کے حوالے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 113 کارکنان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا، 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت عدالت نے پہلے ہی منظور کی ہوئی ہے لیکن ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں اور ملزمان کے خلاف پولیس کے پاس اہم شواہد بھی موجود ہیں کہ وہ 26 نومبر کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے 113 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 5 ماہ کے بعد اسلام آباد پولیس نے عدالت سے کہا کہ انہیں شک ہےکہ یہ کارکنان اسلام آبادکے 8 مقدمات میں ملوث ہیں، اسلام آباد پولیس کے پاس کارکنان کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں، ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وہ مواد دیا جائے جن کی بنیاد پر پولیس کارکنان کو لے جانا چاہتی ہے، ہم نے اسلام آباد پولیس سے کاپی کی استدعا کی وہ بھی فراہم نہیں کی گئی۔ وکیل فیصل ملک کا کہنا تھا کہ تمام کارکنان کی نو نو کیسسز میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، اسلام آباد پولیس بے بنیاد درخواست پر کارکنان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، کارکنان کو ان مقدمات میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر