پاک افغان طورخم سرحد 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امیگریشن حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر 28 روز بعد پیدل آمدورفت شروع ہوگئی ہے، افغانستان جانے والوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت طورخم امیگریشن سیکشن میں موجود ہے تاہم صرف پاسپورٹ ویزہ کے حامل مسافروں کو افغانستان آمدورفت کی اجازت ہے۔حکام کے مطابق طورخم سرحد کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ21 فروری کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی تاہم تجارت کے لیے 3 روز قبل طورخم سرحد کھول دیا گیا تھا۔پاک افغان فورسز کی کشیدگی کے دوران امیگریشن سسٹم فائرنگ کا نشانہ بنا تھا اور امیگریشن سسٹم میں فنی خرابی کے باعث پیدل آمدورفت آمدورفت معطل رہی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر