مصطفیٰ قتل کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کی حب سے کراچی آنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ارمغان اور شیراز گاڑی میں بیٹھ کرحب سے کراچی واپس آئے، ویڈیو میں ملزمان کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ عامر کو گاڑی میں زندہ جلا کر کچھ دور پیدل چلنے کے بعد دونوں ملزمان نے 3000 روپے دے کر گاڑی سے کراچی تک لفٹ لی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور شیراز کو ہمدرد چوکی روڈ سے گاڑی میں بیٹھ کر گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان ارمغان اور شیراز کی گاڑی ہمدرد چوکی سے فور کے چورنگی کی جانب روانہ ہوئی۔یاد رہے کہ ملزم ارمغان نے نیو ایئر نائٹ پر مصطفیٰ کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے پہلے اسے اپنے بنگلے پر بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے حب لیجا کر قتل کر دیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر