حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی بولرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود کیوی ٹیم نے 204 رنز اسکور کیے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اوپنر محمد حارث 41 بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور کپتان سلمان علی آغا نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے۔قومی ٹیم میں محمد حارث ، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔واضح رہے 5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر