‘طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی’، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر تعلیم کوحکم دیا ہے کہ محکمہ کوبند کرنے کا عمل شروع کیاجائے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں، یہ ہمارے کسی کام کا نہیں، ہم اپنے طلبا کو دوبارہ ریاستوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔امریکی صدر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، اب اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ معدنیات پر یوکرین کے ساتھ امریکا کا معاہدہ بہت جلد ہوجائے گا، معدنیات کی امریکی پیدوار بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب میں رپبلکن قانون سازوں اور اسکول کے بچوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔
ٹرمپ کے اقدام پر ڈیموکریٹس کی شدید تنقید
ڈیموکریٹس نے محکمہ تعلیم بند کرنے کا صدر ٹرمپ کا اقدام تباہ کن قرار دے دیا۔ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے ٹرمپ کے اقدام پر ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے ہولناک فیصلے سے اساتذہ،طلبا اور والدین متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو ٹرمپ کے ظالمانہ اقدامات روکنے کیلئے قانون کی بالادستی برقرار رکھنا ہوگی۔واضح رہے کہ قانون کے تحت محکمہ تعلیم بند کرنے کے لیے صدر کو کانگریس کی منظوری درکار ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر