شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد سفاک بیوی عاشق کیساتھ شملہ گھومنے چلی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پیش آیا جہاں مسکان رستوگی نامی خاتون نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر 32 سالہ سوربھ راجپوت کو قتل کر کے اس کی لاش کے 15 ٹکڑے کرڈالے، بعد ازاں اسے سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوربھ اور رستوگی کی 2016 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی 5 سالہ بیٹی بھی ہے، 2020 میں سوربھ کے مرچنٹ نیوی میں ملازمت اختیار کرنے اور شہر سے دور جانے کے بعد رستوگی نے اپنے پڑوسی ساحل شکلا سے تعلقات استوار کرلیے، بیوی کے ناجائز تعلقات کا علم حال ہی میں جب سوربھ کو ہوا تو دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 4 مارچ کو رستوگی نے راجپوت کے کھانے میں نشہ آور دوائیں ملا دیں جس سے وہ بے ہوش ہو گیا، اس کے بعد رستوگی نے شکلا کو بلاکر سوربھ کے سینے میں چاقو سے کئی وار کیے، اس وقت اس کی بیٹی بھی برابر کمرے میں سو رہی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان نے سوربھ کو قتل کرنے کےبعد اس کی لاش باتھ روم میں لے جاکر تیز دھار آلے سے 15 حصوں میں تقسیم کردی اور اسے پلاسٹک ڈرم میں ڈال کر سیمنٹ سے بھردیا، اگلے دن رستوگی بیٹی کو اپنے والدین کے گھر چھوڑ کر شکلا کے ساتھ شملہ چلی گئی۔شملہ سے واپس آنے تک مسکان کی والدہ کو اس پر شک ہو چکا تھا اور اس کے بار بار پوچھنے پر مسکان نے والدہ کے سامنے سوربھ کو قتل کرنے کااعتراف کر لیا، جس کے بعد والدین نے مسکان کو پولیس کے آگے پیش کردیا اور مسکان نے بھی پولیس کے سامنے اپنے قتل کا اعتراف کرلیا۔پولیس نے رستوگی اور شکلا دونوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاش کے ٹکڑے بھی ڈرم سے برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر