زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے زیبا بختیار نے انکشاف کیا کہ جب میں کام کرنے کے لیے بھارت گئی تو پاکستانی میڈیا اور صحافیوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، خبریں پھیلائی گئیں کہ میں وہاں فلموں میں کام کروں گی اور قابل اعتراض مناظر شوٹ کروں گی۔سابقہ اداکارہ نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہمیشہ اداکاری کرتی رہوں گی لیکن ایک بار جب میں شوبز میں آگئی تو میں نے کام جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔دوران انٹرویو پہلی بار انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی بالی وڈ فلم ‘حنا’ کی ریلیز کے بعد ذیابیطس کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان میں کسی کو بھی ذیابیطس نہیں تھی، اس لیے جب مجھے تشخیص ہوئی تو میں بہت پریشان تھی۔پاکستان میں سماجی توقعات پر بات کرتے ہوئے زیبا بختیار نے کہا یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ہیروئنز کی شادی نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کے بچے ہوتے ہیں، وہ صرف اس وقت تک ہیروئن ہوتی ہیں جب تک وہ غیر شادی شدہ ہوں، میں نے کئی کامیاب فلمی ہیروئنز دیکھی ہیں جن کا کیرئیر بغیر شادی کے ختم ہوا۔گلوکار عدنان سمیع خان سے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دوست تھے، مجھے امید نہیں تھی کہ شادی کے بعد ہمارے درمیان مسائل پیدا ہوں گے، ہماری شادی ایک سال تک رہی تھی، بیٹے کی پیدائش ہوئی اور پھر طلاق ہوگئی جس کے بعد میں نے اس کی کفالت کے لیے قانونی جنگ بھی لڑی۔جب ان سے دوبارہ شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوبارہ شادی نہیں کی، سچ یہ ہے کہ اگر مجھے شادی کے لائق کوئی اچھا آدمی مل جاتا تو میں شادی کر لیتی لیکن مجھے ایسا شخص کبھی نہیں ملا۔اس سے قبل جولائی 2024 میں آمنہ حیدر عیسانی کے ساتھ انٹرویو میں زیبا نے انکشاف کیا تھا کہ عدنان سمیع خان سے میری دوسری شادی تھی اور میری پہلی شادی شوبز میں آنے سے 19 سال قبل ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ میری پہلی شادی بھی ایک سال کے بعد طلاق پر ختم ہوئی، اس کے بعد میں نے شوبز میں قدم رکھا اور جلد ہی گلوکار عدنان سمیع خان سے دوسری شادی کر لی لیکن یہ شادی بھی طلاق پر ختم ہوگئی۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر