ہول سیل بیوپاریوں کے ایڈوانس ڈیلیوری آرڈرز اور ایجنٹوں نے چینی کو کس طرح مہنگا کیا؟ ہوشربا تفصیلات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق ملک بھر میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 وفاقی اداروں کی مشترکہ ٹیموں کے شوگر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ان کاروائیوں میں شامل حساس ادارے کے ذمہ دار افسر کے مطابق ایف آئی اے، ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورونے شوگر مافیا کے خلاف 2 روز قبل مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کیا اور چینی کے ہول سیل ڈیلرز کی پکڑ دھکڑ شروع کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ گرفتاری تو عمل میں نہیں آئی تاہم چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ہی شوگر مافیا نے گھٹنے ٹیک دیے اور فوری طور پر چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ شوگر ڈیلرز کی جانب سے شوگر ملز کے ڈیلیوری آرڈرز پر سٹہ کھیلنے کی وجہ سےچینی مہنگی ہوئی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی کے ہول سیل بیوپاریوں نے فروری میں شوگر ملز سے ایڈوانس میں ڈیلیوری آرڈرز حاصل کر لیے تھے، چینی کے ذخائر شوگر ملوں میں رہے جب کہ ایجنٹوں نے ان ڈیلیوری آرڈرز کو کئی کئی ایجنٹوں تک فروخت کیا۔ ذرائع کے مطابق کسی نے فی کلوگرام 5 روپے منافع کمایا تو کسی نے 2 یا 3 روپے فی کلو رکھے، ہر ایجنٹ نے اپنا منافع رکھ کر ڈیلیوری آرڈرز آگے فروخت کیےجس کی وجہ سے چینی مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی مہنگی ہوچکی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں اجناس کی ہول سیل مارکیٹ نیوچالی یا جوڑیا بازار کے ہر ایک ہول سیلر نے ایک ماہ میں چینی کی فی کس ایک ارب روپے سے زائد کی خرید و فروخت کی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ کارروائیوں پر ڈیلرز نے چینی کی قیمت میں کمی کے ڈیکلریشن جمع کرائے تو چینی کی قیمت معمول پر آنا شروع ہوگئی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس بحران میں شوگر ملز مالکان سے زیادہ شوگر ایجنٹس نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور فی کس کروڑوں روپے کا دھندا کیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر